مولاناڈاکٹر سید محمد عبد القادر آزاد کی یاد میں اتحاد امت کانفرنس کل ہو گی


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) سابق خطیب امام باد شاہی مسجد وسفیر امن مولاناڈاکٹر سید محمد عبد القادر آزاد کی اتحاد امت اور امن کے حوالے سے گرانقدر خدمات پر ان کی یاد میں 15ویں سالانہ اتحاد امت کانفرنس کل بادشاہی مسجد میں12بجے دن ،خطیب باد شاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر نگرانی ہوگی، جس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور و نیشنل ہارمنی پاکستان سردار محمد یوسف کریں گے،مہمانان خصوصی میں صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب سید زعیم حسین قادری، اور مہمانان گرامی میں سیکرٹری مذہبی امور اعجازا حمد،ڈی جی مذہبی امور اوقاف پنجاب ڈ اکٹر سید طاہر رضا بخاری ،ڈائریکٹر رابطہ عالم اسلامی پاکستان عبدہ عتین ،جبکہ علماء کرام میں ڈپٹی سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا امجد خان،ناظم جامعہ اشرفیہ لاہورمولانا اسعد عبید،راہنما مجلس علماء پاکستان مولانا مفتی مبشر احمد نظامی،راہنما مجلس علماء پاکستان مفتی عبد المعیداسعد ،راہنما مجلس علماء پاکستان مولانا مسعودقاسم قاسمی،چیئر مین اسلامی جمہوری اتحاد علامہ زبیر احمد ظہیر،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ ،مرکزی راہنماجمعیت اہل حدیث پاکستان مولانا نعیم بادشاہ،سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) علماء مشائخ ونگ پاکستان مولانا رجیع اللہ کے علاوہ دیگر تمام مسالک کے راہنما واور سیاسی ،قومی و ملی ،مذہبی راہنما ووکلا دانشورصحافی شرکت وخطاب کریں گے، علاوہ ازیں ملک کے معروف نعت خوان شاعر اسلام سید سلیمان گیلانی بھی ہدیہ عقیدت پیش کریں گے ،تمام اہل اسلام سے شرکت کی اپیل ہے کہ اس اہمیت کی حامل اِتحاد اُمت کانفرنس میں شرکت کریں۔
بادشاہی مسجد

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...