عمران نے پیرنی سے شادی کر کے روحانیت کو بدنام کیا،شاہ اویس نورانی

عمران نے پیرنی سے شادی کر کے روحانیت کو بدنام کیا،شاہ اویس نورانی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن طاہرالقادری کی آلہ کار نہ بنے۔ عمران خان نے اپنی پیرنی سے شادی کر کے روحانیت کو بدنام کیا ہے۔ کوئیٹہ میں دہشت گردی کا تازہ واقعہ قابل مذمت ہے۔ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ قصور میں معصوم بچی کے قتل کے روح فرسا واقعہ سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کے لئے قصور کا واقعہ ٹیسٹ کیس ہے۔ زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جائے۔ اقتدار کی رسہ کشی میں ملک کمزور ہو رہا ہے۔ سیاستدان تھرڈ امپائر کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں۔ بلوچستان کا سیاسی بحران سینٹ کے الیکشن پر پہلا وار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شاہ اویس

مزید : میٹروپولیٹن 1