سانحہ قصور،حکمرانو ں کی نااہلی پھر سامنے آ گئی،عبدالعلیم خان

سانحہ قصور،حکمرانو ں کی نااہلی پھر سامنے آ گئی،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے قصور کے دلخراش سانحہ پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان آج ہی قصور کا دورہ کریں گے اور بربریت کا شکار ہونے والی زینب کے والدین اور پولیس فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شعیب اور فیضان کے خاندانوں سے اظہار افسوس کریں گے عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کی تنظیم نے اس معاملے پر سخت رد عمل کا فیصلہ کیا ہے اور قصور کے ضلعی رہنماؤں کو اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ درحقیقت قصور کے انسانیت سوز واقعہ سے حکمرانوں کی نا اہلی ایک بار پھر بے نقاب ہو گئی ہے اپنے لیے عدل و انصاف کا نعرہ لگانے والے عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں۔

،انہوں نے کہا کہ انصاف کے متلاشی شہریوں پر پولیس فورس کی فائرنگ انتہائی قابل مذمت ہے پنجاب کے حکمرانوں نے "سرکاری گلو ؤں" کی فائرنگ سے مزید 2شہریوں کو موت کی نیند سلا کر ثابت کیا ہے کہ اصل میں کسی کی حکومت کام نہیں کر رہی اور یہاں جنگل سے بھی بد تر قانون نافذ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر بچی کے والدین کا مطالبہ ہے کہ مجرموں کو سر عام تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

علیم خان

مزید : میٹروپولیٹن 1