7سالہ زینب کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے،عبدالغفار روپڑی
لاہور(پ ر) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی ،حافظ عبدالوھاب روپڑی مولانا شکیل الحمن ناصر پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی سمیت دیگر نے قصور میں 7سالہ بچی کے بد اخلاقی کے بعد قتل اور کوئٹہ بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بچی کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔کوئٹہ دھماکہ پر انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے ہمارا ایک ہمسایہ ملک ملوث ہے جو کہ افغانستان کے قونصل خانوں میں دہشت گردوں کو ٹریننگ دیکر پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے سیکیورٹی ادارے اس واقعہ کا نوٹس لیں۔
عبدالغفار روپڑی