بداخلاقی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے،مسرت جمشید

بداخلاقی کے واقعات میں اضافہ تشویشناک ہے،مسرت جمشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے قصور میں سات سالہ بچی کومبینہ زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں اضافے کارجحان تشویشناک ہے ، پنجاب حکومت خواتین اور بچوں کیلئے قانون سازی کا ڈھنڈورا تو پیٹتی ہے لیکن ان قوانین پر کہیں بھی عملدرآمد ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم کے حوالے سے پنجاب پہلے نمبر پر ہے لیکن حکمران اسے تسلیم کرنے کے لئے تیارنہیں ۔

مسرت چیمہ نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے حساس اداروں کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے اور اس میں ملوث درندو ں کو عبرت کانشان بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی ایسے جرم کا سوچ کرہی خوف آ جائے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ خواتین اوربچوں کیخلاف اس طرح کے جرائم کی روک تھام کیلئے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے ۔

مسرت جمشید