بداخلاقی کے واقعات نے گڈ گورننس کو بے نقاب کر دیا،عزیز الرحمن چن
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے قصور میں بچی سے بداخلاقی کے بعد قتل کی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت فوری تحقیق کر کے ذمہ داران کو نشان عبرت بنائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قصور میں پے در پے بداخلاقی کے واقعات نے ن لیگ کی گڈگورننس کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب اشتہاری مہم چلانے کی بجائے عملی اقدامات کریں۔ عوام میں اس واقع سے گہری تشویش پائی جاتی ہے۔ اس واقع نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے حکومت عوامی احتجاج کو روکنے کی بجائے اپنی کارکردگی درست کرے ن لیگی حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کر سکی بلکہ اُن میں مزید اضافہ کر دی ہے۔
عزیز الرحمن چن