چکوال کانتیجہ گرینڈاپوزیشن کودفن کرنے کیلئے کافی ہے،ملکہ ریاست

چکوال کانتیجہ گرینڈاپوزیشن کودفن کرنے کیلئے کافی ہے،ملکہ ریاست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی ممتاز رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ چکوال کانتیجہ گرینڈاپوزیشن کودفن کرنے کیلئے کافی ہے۔شفاف انتخاب سے بہترکوئی احتساب نہیں ہوسکتا۔نمائندوں کومنتخب اورمسترد کرنایامعتوب ٹھہراناووٹرز کی صوابدید پر ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کی زبانیں قینچی کی طرح چلتی ہیں جبکہ ہماری پرعزم قیادت کاکام بولتا ہے۔بلوچستان میں جوہوا، اس سے جمہوریت شرمندہ ہوئی۔

پی ٹی آئی کی قیادت کو ''کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے''کی مجرمانہ روش بدلناہوگی ۔اپنے ایک بیان میں ملکہ ریاست نے مزید کہا کہ ''تاریک'' انصا ف کی اشتعال انگیزیا ں ریاست ، جمہوریت اورمعیشت کیلئے زہرقاتل ہیں۔ملک سیاسی قوتوں کے درمیان تناؤ،تصادم یا کشیدگی کامتحمل نہیں ہوسکتا ۔
ملکہ