حکمران قومی ادارے اونے پونے داموں فروخت کر رہے ہیں،سجاد بلوچ
لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لیبرونگ پنجاب کے صدر سجادبلوچ نے کہا ہے کہ نااہل اور کرپٹ حکمران قومی ادارے اپنے من پسند لوگوں کو اونے پونے داموں پر فروخت کرکے مزدوروں کا معاشی قتل کررہے ہیں پہلے ہی ملک میں بے روزگاری کا طوفان ہے لوگ بھوک سے مررہے ہیں مہنگائی نے لوگوں کا جینا مشکل کردیا ہے بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملک کی انڈسٹری بند ہو رہی ہے جھوٹے دعوے کرنے والے چور حکمران عوام کو منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے محنت کشوں کو اداروں میں ٹھیکیداروں کے حوالے کیا جارہا ہے جو کہ مزدوروں کو انکی پوری مزدوری نہیں دیتے ہم ٹھیکیداری نظام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہم ہر قیمت پر ملک کے ہر مزدور کے حقوق کی خاطر احتجاج کریں گے کسی بھی مزدور کو بے روزگار نہیں ہونے دیں گے ، چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں لوگوں کو روزگار مہیا کیا گیا ہر مزدور خوشحال تھا لوگوں کو انصاف ، صحت ، تعلیم ، روزگار مہیا تھا مگر چور حکمرانوں نے اقتدار میں آتے ہی لوگوں کو غربت ، مہنگائی بے روزگاری کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔