مریم نواز کی سیاسی جدوجہد خواتین کے لئے عملی نمانہ ہے : ثنا ء فرحان

مریم نواز کی سیاسی جدوجہد خواتین کے لئے عملی نمانہ ہے : ثنا ء فرحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فورم : دیبا مرزا :تصاویر: علی رضا) مسلم لیگ (ن) کی رہنما ثناء فرحان نے کہا ہے کہ اس وقت مریم نواز کی موجودہ سیاسی جدوجہد خواتین ورکروں کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت بن چکی ہے، اپنے والد میاں محمد نواز شریف کو جب زبردستی نااہل کیا گیا تو اس وقت سب سے آگے بڑھ کر جس طرح سے اپنے والد کی سیاسی جانشین ہونے کا عملی ثبوت دیا اور عوامی جلسوں سے خطاب کرکے یہ ثابت کیا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو پاکستان کی خدمت کرنے کی سزا دی جارہی ہے چکوال کے ضمنی الیکشن میں ہمارے امیدوار کی ہزاروں ووٹوں کے ساتھ واضح برتری ان لوگوں کے منہ پر بھی طمانچہ ہے جن لوگوں نے ایک عوامی لیڈر کو بغیر کسی ثبوت کے ہی نکال دیا لیکن عوام نے انہیں اپنے دلوں سے نہیں نکالا یہی وجہ ہے کہ آج ہم این اے 120کا ضمنی الیکشن بھی جیت رہے ہیں اور چکوال سے بھی کامیاب ہو رہے ہیں ان سب کے پیچھے مریم نواز کی دن رات کی محنت ہے۔انہوں نے کہا قصور میں بچی کے ساتھ بد اخلاقی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے اس کے قاتل سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔روز نامہ پاکستان کے فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے ثناء فرحان کا کہنا تھا کہ میں 2013سے لیکر ا تک پارٹی کی تنظیم سازی کے لئے صدر شائستہ پرویز ملک کی قیادت میں کام کررہی ہوں شائستہ پرویز ملک نے بلا شبہ لاہور میں خواتین کو متحرک اور فعال کردیا ہے اور ان کی وجہ سے وہ خواتین بھی (ن) لیگ میں واپس آکر متحرک ہو گئیں جو کسی بھی وجہ سے خاموش ہو کر گھروں میں بیٹھ گئی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی سیاسی جدوجہد کی وجہ سے خواتین کو ایک نیا عزم اور حوصلہ ملا ہے انہوں نے ایک خاتون ہونے کے باوجود بھی جوانمردی کے ساتھ نہ صرف اپنی والدہ کا ضمنی الیکشن لڑا اور اپنی والدہ کو ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی بھی دلوائی اورعدالتوں میں مقدمات کا سامنا بھی کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ مسلم لیگ کی حکومت کا خاصہ ہے کہ اس نے مشکل سے مشکل ترین حالات مین بھی عوام کو ڈلیور کیا ہے ہمارے قائد میاں نواز شریف مریم نواز اور ان کے خاندان کو نا کردہ گناہوں کی سزا مل رہی ہے لیکن پھر بھی وہ عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں اور عوام کو ڈلیور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو کبھی نجومیوں اور کبھی کسی پیروں کے چکروں میں آ کر شیر وانیاں سلو اکر بیٹھے ہیں وہ چکوال کا ضمنی الیکشن دیکھ لیں انہیں اپنے مستقبل کا ادھر سے ہی اندازہ لگا لینا چاہئے ۔
ثنا ء فرحان