کاروباری سرگرمیوں کیلئے پالیسیاں تبدیل کی جائیں،نبیل محمود
لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری نبیل محمو د طار ق نے کہا ہے کہ ہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے حکومتی اقدامات اور پالیسیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے جبکہ ٹرانسپورٹ سیکٹرمیں اصلاحات لا کرگڈز سیکٹر کو ترقی دی جا سکتی ہے جس سے حکومتی ریونیو میں اضافہ بھی ممکن ہے ۔ گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کاروبار دوست ماحول سے صلاحیتوں اور کارکردگی میں اضافہ اور بین الاقوامی منڈیوں میں مصنوعات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے جبکہ ملکی انڈسٹری کا پہیہ رواں ہونے سے پیداور میں اضافہ ہونے سے کاروباری سر گر میں اضافہ ممکن ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت اقتصادی بحالی اور کاروبار کے فروغ کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی سیاسی استحکام سے براہ راست منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چین کی طرز پر تیز رفتار صنعتی ترقی کے لئے بجلی اور گیس ٹیرف کے خصوصی پیکیج متعارف کرائے ۔