حکومتی نمائندوں نے اداروں کو تباہ حال بنا دیا،صفدر بٹ

حکومتی نمائندوں نے اداروں کو تباہ حال بنا دیا،صفدر بٹ

لاہور(کامرس رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماء صفدر بٹ نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کے قائدین اورکابینہ نے کرپشن کی انتہا کر کے اداروں کو تباہ حال بنا دیا ہے جن کا احتساب وقت کا تقاضا بھی ہے اور عوامی خواہش بھی ۔انہوں نے کہاک ہ تحریک انصاف ملک و قوم کی عزت کیلئے آخری حد تک جائے گی، غلامانہ ذہنیت رکھنے والے بیرونی محاز پر بُری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آئے گی اور ان کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرے گی ۔صفدربٹ نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی اور بیڈ گورنس کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ انتخابی مہم میں اپنے کئے گئے وعدوں کی لاج رکھتے ہوئے عوام پر رحم کریں، حکمرانوں کے مسلسل عوام دشمن فیصلے عوامی دشمنی کا کھلا ثبوت ہے ،غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں جبکہ حکمران مسلسل غریب عوام مہنگائی کا بوجھ بڑھا رہے ہیں ۔

صفدر بٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...