نشتر کالونی ، زیر تعمیر مکان کی چھت منہدم ہونے سے ایک مزدور جاں بحق ، 3زخمی

نشتر کالونی ، زیر تعمیر مکان کی چھت منہدم ہونے سے ایک مزدور جاں بحق ، 3زخمی

لاہور (خبر نگار) نشتر کالونی کے علاقہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت منہدم ہونے سے ایک مزدور جاں بحق جبکہ تین مزدور زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نشتر کالونی کے علاقہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت زمین بوس ہو گئی، جس کی وجہ سے چار مزدور ملبے تلے دب گئے۔ اس حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیواور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے سے ارشد نامی مزدور جاں بحق ہو گیا جبکہ وسیم، صابر اور نوید کو زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔واقعے میں زخمی ہونے والے ایک مزدور کا کہنا تھا کہ تعمیراتی کام پندرہ روز سے جاری تھا، وہ کام کر رہے تھے کہ اچانک چھت زمین بوس ہو گئی۔پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر کے جاں بحق ہونے والے مزدور کی لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی