وحدت کالونی،پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی،2 ملزمان گرفتار

وحدت کالونی،پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی،2 ملزمان گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) وحدت کالونی پولیس نے 2 پتنگ فروشوں کوگرفتار کرلیاہے۔ملزمان کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں،چرخیاں اورڈور برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وحدت کالونی کے علاقہ محمد پورہ کچا راواں روڈ میں پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو ملزمان افضل اورامجدکوگرفتارکر لیا۔ایس ایچ او نے بتایاکہ ملزمان عرصہ دراز سے پتنگیں خرید کر اور تیار کر کے فروخت کرتے تھے۔ان دونوں ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی سینکڑوں پتنگیں، چرخیاں اور ڈور برآمد کرلی گئی ہے۔

مزید : علاقائی