چیف ٹریفک آفیسر لاہورکی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات

چیف ٹریفک آفیسر لاہورکی گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات

لا ہور (کرائم رپورٹر ) چیف ٹریفک آفیسر لاہوررائے اعجاز احمدنے اپنے دفتر میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں ایس پی سٹی ٹریفک آصف صدیق ،جنرل سیکرٹری طارق نبیل، نائب صدر ملک عرفان، سیکرٹری کوآرڈینیشن محمد احمد خان، سیکرٹری فنانس چوہدری طارق اکبر، صدر ٹرک ڈرائیورز یونین جاوید بٹ، چیئرمین ٹرک ڈرائیور یونین سرفراز بٹ ، ایگزیکٹو ممبر رانا مطلوب اور رانا شاہد شامل تھے۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور رائے اعجاز احمد نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اندرونِ شہر ٹریفک روانی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز کو باقاعدگی کے ساتھ ٹریفک آگاہی لیکچرز دئے جا رہے ہیں۔ گڈزٹرانسپورٹ کیلئے نئے ٹرک اسٹینڈز کی منظوری کیلئے حکومت کو سفارشات بھجوائی جائیں گی۔اس موقع پر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے کہا کہ روڈ سیفٹی آفیسرز کا شہر کے مختلف بس اڈوں پر جاکر کمرشل ڈرائیورز کو روزانہ لیکچرز دینا انتہائی خوش آئند ہے،ہم سٹی ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کایقین دلاتے ہیں۔

مزید : علاقائی