اپر مال ،منشیات فروشوں کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی ، ہسپتال منتقل

 
لاہور (خبر نگار) ریس کورس کے علاقہ میں اپر مال پرمنشیات فروشوں کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ،اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے جبکہ منشیات فروش فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ اپرمال پر فائیو سٹار ہوٹل کے قریب ریس کورس پولیس کا کانسٹیبل عمران دو منشیات فروشوں کو پکڑنے کے لئے ان کا پیچھا کر رہا تھا ، اس نے ایک منشیات فروش کو پکڑا تو پیچھے سے اس کے ساتھی نے بلیڈ سے حملہ کرکے کانسٹیبل کو زخمی کر دیا اور دونوں فرار ہو گئے۔ زخمی کانسٹیبل کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...