اقبال ٹاؤن ، تاجر کے گھر 80 لاکھ کا ڈاکہ

اقبال ٹاؤن ، تاجر کے گھر 80 لاکھ کا ڈاکہ

لاہور(خبرنگار) اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں چار ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر 80لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی۔ بتایا گیا کہ ہما بلاک کے رہائشی تاجر حاجی محمد طفیل کے گھر گزشتہ رات چار ڈاکو گھس گئے اور اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور مسلسل دوگھنٹے لوٹ مار کے دوران گھر سے 80لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی گھریلوسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...