ایئر پورٹ ، کسٹم حکام نے ابوظہبی جانے والی خاتون سے 10کروڑ کی ہیروئن برآمد کر لی

ایئر پورٹ ، کسٹم حکام نے ابوظہبی جانے والی خاتون سے 10کروڑ کی ہیروئن برآمد کر ...

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ، ابو ظہبی جانے والی غیر ملکی خاتون سے 10 کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ابوظہبی جانے والی خاتون سے 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی جس کی عالمی منڈی میں قیمت 10 کروڑ سے زائد ہے۔ذرائع کے مطابق خاتون نے لاہور سے ابوظہبی اوروہاں سے یورپ جانا تھا جبکہ کسٹمز حکام نے لاہور ائیر پورٹ پر سامان کی چیکنگ کے دوران 9 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔ اس موقع پر اینٹی نار کوٹکس کی جانب سے بھی خاتون مسافر کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کسٹمز عملے نے خاتون کو اے این ایف کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ کسٹمز حکام کی جانب سے خود خاتون کو کسٹمز ہاؤس میں منتقل کیا جائے گا اور کسٹمز کی جانب سے تفتیش کے بعد خاتون کے خلاف منشیات اسمگلنگ کا کیس درج کیا جائیگا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...