کانسٹیبل کو گاڑی کے نیچے دے کر ہلاک کر نے والے 3ملزمان کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
لاہور(نامہ نگار ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈیفنس میں نیوایرنائٹ کے موقع پر کانسٹیبل کو گاڑی کے نیچے دے کرہلاک کرنے والے 3ملزمان مصطفی منیر، سعید اور طاہرکو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاہے۔ پولیس نے ڈیفنس اے میں گاڑی کے نیچے دے کر ہلاک کرنے والے 3ملزمان سعید احمد، مصطفی منیر اور طاہرکو ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے،اب تینوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جائے ۔عدالت نے پولیس کی اپیل منظور کرتے ہوئے تینوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔عدالت میں تینوں ملزمان کی طرف سے درخواست ہائے ضمانت دائر کردی گئیں جس پر عدالت نے ڈیفنس اے پولیس سے 15جنوری کو ریکارڈ طلب کرلیاہے۔