حکمران بچوں اور خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں،وکلا

حکمران بچوں اور خواتین کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکے ہیں،وکلا

لاہور(نامہ نگار)حوا کی بیٹیوں کوکھلونا سمجھ کر ان کی جانوں اور عزتوں سے کھیلا جا ہاہے، حکمران بچوں اور خواتین کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق کو آرڈینیٹر میڈیا سیل پاکستان بار کونسل مدثر چودھری، مجتبیٰ چودھری ،مرزا حسیب اسامہ ،سابق سیکرٹری کامران بشیر مغل نے قصور میں 9سالہ بچی زینب کوبداخلاقی کے بعد قتل کئے جانے پر رد عمل بیان کرتے ہوئے کیا ہے۔وکلاء نے پنجاب میں خواتین کے ساتھ بڑھتے ہوئے ظلم و زیادتی کے واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت وقت کی ساری کوششیں صرف اپنا اقتدار بچانے کے لئے ہیں ،انہیں عوام الناس کی کوئی فکر نہیں ،حکمران بچوں اور خواتین کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں ۔وکلاء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث ملزم کو فوری گرفتارکرکے عبرت ناک سزا دی جائے ۔

مزید : علاقائی