پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار،شراب کشید کرنے والا سامان بر آمد


قصور(بیورورپورٹ)سب انسپکٹر یاسر علی کا شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ، شراب کشید کرنے والا سامان و دیسی شراب بر آمد، تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ مصطفی آباد کے سب انسپکٹر یاسر علی نے خفیہ اطلاع پر لاہور چرچ کے قریب اپنے گھر میں شراب کشید کرنے کی اطلاع پر چھاپہ مار کر شراب کشید کرنے والا سامان آگ والی بھٹی، ایک ڈرم، پلیٹ پائپ، کیف پلاسٹک، چار کلو چھال کیکر، تیار شدہ شراب کی کینی،ایک ڈرم لان 50لیٹر، 25لیٹر تیار شراب قبضہ میں لے لی، جبکہ ملزم ندیم موقع ے فرار ہو گیا، جبکہ سر ہالی روڈ سے گرفتار ہونے والے طارق مسیح سے پانچ لیٹر دیسی شراب بر آمد کرکے دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...