پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی اورٹرالر میں تصادم
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)فیصل آباد روڈ بائی پاس ریلوئے پھاٹک پر ٹریکٹر ٹرالی اورٹرالر میں تصادم حادثہ کے باعث لاہور سے شورکوٹ جانے والی ریلوئے ٹریک 10گھنٹے بندرہی ،حادثہ کے بعد ریلوئے ٹیمیں اوربھکھی پولیس جائے حادثہ پرپہنچ گئی ،بتایا گیا ہے کہ شور کوٹ سے لاہور آنے والی راوی ایکسپریس پانچ گھنٹے ریلوئے ٹریک پر ہونے والے ٹریکٹر ٹرالی اورٹرالر کے تصادم کے باعث پھنسی رہی جس کی وجہ سے مذکورہ ریلوئے ٹریک اور جی ٹی روڈ اندرون فیصل آباد روڈ کی ٹریفک بھی تعطل کا شکار رہی واقعہ کے بعد ریلوئے کی ٹیموں نے کاروائی کرتے ہوئے چارگھنٹے بعد ٹریک کو بحال کردیا۔