قلعہ گجر سنگھ ،70سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق، نعش مردہ خانہ میں جمع

قلعہ گجر سنگھ ،70سالہ شخص پرُ اسرار طور پر جاں بحق، نعش مردہ خانہ میں جمع

لاہور(خبر نگار) قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں70سالہ شخص پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا، بتایا گیا ہے کہ 70سالہ خورشید عالم بوہڑ والا چوک میں پرانے شوز کی ریڑھی لگاتا تھا۔ گذشتہ روز اُس کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس پر اُسے میو ہسپتال لے جایا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خورشید عالم کی ہلاکت ہارٹ اٹیک سے واقع ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...