اغوا برائے تاوان اورقتل کے مقدمات میں اشتہاری دو خطرناک ملزم گرفتار

اغوا برائے تاوان اورقتل کے مقدمات میں اشتہاری دو خطرناک ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) سی آئی اے پولیس نے اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں اشتہاری دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس کی طرف سے مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری خصوصی مہم کو مد نظر رکھتے ہوئے ایس پی سی آئی اے سیدندیم عباس نے سی آئی اے کے تمام ڈی ایس پیز کو اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی۔ سی آئی اے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور موثر انفارمیشن کو بروئے کار لاتے ہو ئے کارروائی کرکے اغواء برائے تاوان اور قتل کے مقدمات میں انتہائی مطلوب 2مجرمان اشتہاری حکیم اللہ اورمحمدپرویز کوگرفتارکیا ہے۔ مجرم محمدپرویز فیصل آباد پولیس کو عرصہ 5 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔ ایس پی سی آئی اے سیدندیم عباس نے ریڈنگ پارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...