داتا دربار کے علاقہ میں60سالہ نامعلوم بزرگ کی پرُاسرار ہلاکت

داتا دربار کے علاقہ میں60سالہ نامعلوم بزرگ کی پرُاسرار ہلاکت

لاہور (خبر نگار) داتا دربار کے علاقہ سے60سالہ نامعلوم بزرگ کی پرُاسرار ہلاکت ،اطلاع ملنے پرپولیس نے لاش کواپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقہ بیری والا چوک کے قریب 60سالہ نامعلوم معمر بزرگ سڑک پر جاتے ہوئے گرکر بے ہوش ہوگیا۔ راہگیروں نے ریسکیو1122کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پرپہنچ کر بزرگ کوفوری طبی امداد کے لئے میؤہسپتال میں منتقل کردیاجہاں وہ چند دن زیر علاج رہنے کے بعد چل بسا۔پولیس نے مرنے والے کی شناخت نہ ہونے پرلاش تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...