جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبلوں کے بھائیوں کی پولیس میں بھرتی

جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبلوں کے بھائیوں کی پولیس میں بھرتی

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کی جانب سے اپنے بہادر شہداء اور دوران سروس انتقال کر جانے والے ملازمین کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کیلئے ایس ایم ایس سروس ویلفیئر آئی کے تحت بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں اسی سلسلے میں ارفع کریم ٹاور کے قریب خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے دو اہلکاروں کے بھائیوں کو محکمے میں نائب قاصد بھرتی کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے کانسٹیبلان ساجد علی اور علی رضا نذیر کے بھائیوں کی محکمے میں بھرتی کے حوالے سے سی سی پی او آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن رانا ایاز سلیم نے دونوں شہدا ء کے بھائیوں ماجد علی اور غلام مصطفٰے کو سروس لیٹرز دئے ۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن رانا ایاز سلیم نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس اپنے شہدا ء کے ورثا کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور انکی ریلیف کیلئے ہر ممکن اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔ اُنہوں نے ویلفیئر آئی کے سٹاف کو ہدایت کی کہ شہدا ئے پولیس کے لواحقین سے رابطے میں رہیں اور ان کی ہر طرح سے امداد اور راہنمائی کو یقینی بنائیں۔ دونوں شہید کانسٹیبلان کے بھائیوں نے سی سی پی او لاہور اور ایس ایس پی ایڈمن کا شکریہ ادا کیا ۔

Ba

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...