خلاف قانون پیجزکے خلاف کارروائی،252فیس بک اور ٹوئیٹر اکاؤنٹس بلاک

خلاف قانون پیجزکے خلاف کارروائی،252فیس بک اور ٹوئیٹر اکاؤنٹس بلاک

لا ہور (کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے گزشتہ سال سوشل میڈیا پر دہشت گردی ،انتہا پسندی،فرقہ واریت پھیلانے والے پیجزکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے252فیس بک اور ٹوئیٹر اکاؤنٹس کو بلاک کروایا ۔گزشتہ سال 2016سے 17تک دہشت گردی ،فرقہ واریت کو ہوا دینے والے 1314پیجز رپورٹ کئے گئے جن میں سے 1062فیس بک ،ٹوئیٹر اکاؤنٹس کو واچ لسٹ میں رکھا ہوا ہے۔ ان پیجز میں دہشت گردی، اسلام مخالف،پاکستان مخالف ،افواج پاکستان اورفرقہ واریت کا مواد اپ لوڈ کرنے والوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔واچ لسٹ میں رکھے گئے پیجز میں سے غیرقانونی مواد اپ لوڈ کرنے والے لنکس کو چیک بھی کیا جار ہا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...