فیروز والہ ، رشتے سے انکار ، نوجوان کے ہاتھوں کزن قتل ، ملزم کا اقدام خودکش

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان ) کالا خطائی روڈ کی آبادی اعوان مسلم میں رشتے سے انکار کرنے پر نوجوان نے گولی مار کر اپنی کزن کو ہلاک کر دیا بعد میں ملزم نے خود کو گولی مار کر بھرے بازار میں خودکشی کر لی بتایا گیا ہے کہ چونگی امر سدھو کا رہائشی نوجوان وقاص احمد اپنے ماموں کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں اعوان مسلم آیا یہاں پر اس نے اپنے ماموں سے اس کی بیٹی سے شادی کرنے کی خواہش کی جس نے انکار کر دیا وقاص نے مشتر ہو کر پسٹل سے گولی مار کر اپنی خالہ ذاد بہن علیزا بی بی کو ہلاک کر دیا جبکہ بعد میں ملزم نے گھر سے باہر آ کر بازار کے چوک میں کھڑے ہو کر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی نارنگ پولیس نے دونوں لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ۔
ہلاک

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...