اوباش نوجوان کی میڈیکل کی طالبہ سے بداخلاقی، ملزم گرفتار

اوباش نوجوان کی میڈیکل کی طالبہ سے بداخلاقی، ملزم گرفتار

لاہور(خبرنگار)گلشن اقبال کے علاقہ میں اوباش نوجوان نے مقامی یو نیورسٹی کی میڈیکل کی طالبہ کومبینہ طور پر بداخلاقی کا نشا نہ بنا ڈالا۔بتا یا گیا ہے کہ کا مران بلاک نمبر 174کی رہائشی 25سالہ (ع) مقامی یونیورسٹی میں میڈیکل کی طالبہ ہے۔ گزشتہ رات وہ اپنے فلیٹ میں اکیلی سو ئی ہو ئی تھی کہ شفقت نا می اوباش نوجوان اس کے فلیٹ میں گھس گیا اور اس نے (ع) کو زبر دستی بداخلاقی کا نشا نہ بنا ڈالا اور جواں سالہ طالبہ کے مزاحمت کرنے پر وحشیا نہ تشدد کا نشا نہ بنا تے ہوئے شدید زخمی کر دیا۔ پو لیس نے ملزم کو گر فتارکر لیا ہے۔ایس ایچ او محمد سرور کے مطابق طالبہ کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے اور میڈیکل رپورٹ آنے پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

مزید : علاقائی