گجومتہ: بس میں آتشزدگی ڈرائیور سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی


لاہور(خبرنگار) کاہنہ کے علاقہ میں کھڑی مسافر بس میں آتشزدگی کے باعث تین افراد جھلس گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گجومتہ سٹاپ پر قصور جانے والی مسافر بس کھڑی تھی کہ اچانک اس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ڈراءئیور اقبال سمیت تین افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...