پولیس نے مزنگ سے 3رکنی ڈکیت گینگ کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا


لاہور (کرائم رپورٹر) مزنگ کے علاقہ سے 3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کرتے ہوئے پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شہباز ،ندیم ا وروقاص کواسلحہ سمیت گرفتا رکرلیا۔ان ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ سے زائد کی رقم اور تین عدد موبائل فون بھی برآمدکرکے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...