پنجاب 24، گھنٹوں میں 743ٹریفک حادثات ، 11افراد جاں بحق ، 551شدید زخمی

پنجاب 24، گھنٹوں میں 743ٹریفک حادثات ، 11افراد جاں بحق ، 551شدید زخمی

لا ہور (کرائم رپورٹر)پنجاب کے743 مختلف مقامات پر گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں 551 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ان حادثات میں 293 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 11 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 361 ڈرائیور، 11 کم عمرڈرائیور، 383 مسافر اور 111 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 198 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت193متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 63 حادثات میں 76 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 56 حادثات میں 69 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل 855 متاثرین میں 698 مرد اور 157 خواتین شامل ہیں۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 598 موٹر سائیکل، 103آٹو رکشے، 70 موٹر کاریں، 59 مسافربسیں، 27 ٹرک اور 80 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

مزید : علاقائی