سٹریٹ کرائم میں ملوث شکیل عرف کانا گینگ کے2 ملزم گرفتار

سٹریٹ کرائم میں ملوث شکیل عرف کانا گینگ کے2 ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبر نگار ) انویسٹی گیشن پولیس راوی روڈ نے سٹریٹ کرائم میں ملوث شکیل عرف کانا گینگ کے2 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی ڈویژن میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ایس پی سٹی انویسٹی گیشن کو خصوصی ٹاسک دیاجنہوں نے انچارج راوی روڈمحمد عالم اور دیگر ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ٹیم نے گینگ کے 2ملزمان شکیل عرف کانا اور عباس عرف جوئیہ کو گرفتار کر لیاہے۔ ملزمان کے قبضہ سے1لاکھ نقدی، 3موٹرسائیکل،2د پسٹل برآمد کر لیے گئے ہیں۔دوران تفتیش ملزمان نے 13سے زائد واداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور قبل ازیں مختلف مقدمات میں جیل جا چکے ہیں،ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی سٹی انویسٹی گیشن نے شکیل عرف کانا گینگ کے ملزمان کی گرفتاری پر ریڈنگ پارٹی کیلئے نقد انعام اور سی سی ٹوسرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -