اغواء ہونے والا نوجوان قتل، ملزمان نے نعش نہر کنارے پھینک دی

شیخوپورہ،فاروق آباد) بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)نواحی قصبہ فاروق آباد سے گیارہ روز قبل اغواء ہونے والے نوجوان عمیر کو نا معلوم سفاک قاتلوں نے قتل کر کے اس کی نعش نہر کنارے پھینک دی مذکورہ نوجوان کی نعش دیکھتے ہی علاقہ میں کہرام مچ گیا اور لواحقین نے نعش کو جی ٹی روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج شروع کر دیا دوران احتجاج مظاہرین نے شیخوپورہ سرگودھا روڈ کی ٹریفک کو کئی گھنٹے بلاک کئے رکھا جس پر شیخوپورہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی پولیس اور مظاہرین کے دوران مزاکرات کے بعد معطل ٹریفک کو بحال کر دیا گیا ، اس دورا ن مظاہرین نے پولیس کو عدیہ دیا کہ اگر 24 گھنٹے کے اندر ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو یہ احتجاج اسمبلی حال سے لے کر سی ایم ہاؤس تک پہنچ سکتاہے ۔
؂ملزمان

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...