صوبائی دارالحکومت ، چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ، مزاحمت پر ایک شہری کو زخمی کر دیا گیا
لاہور(خبر نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا اور مزاحمت پر ایک شہر ی کو فا ئر نگ کر کے شد ید زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی سندر پل کے قریب دن دیہاڑے موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری اظہر کو روکا اوراس سے ہزاروں روپے نقدی اورموبائل فون چھین لیے۔ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری اظہرکو شدید زخمی کردیاجسے راہگیروں نے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال میں منتقل کردیا۔ زخمی اظہر محکمہ انہار کا سب انجینئر بتایا جاتا ہے۔ غازی آباد کے علاقہ تاجپورہ سکیم میں تاجر اکبر کے گھرمیں تین ڈاکو گھس گئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور 5 تولے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس مقدمہ درج کر لیا۔جو ہر ٹا ؤ ن کے علا قہ میں صا بر کے گھر میں دو ڈاکو گھس گئے اور گھر میں موجود فیملی کو یر غما ل بنا کر 3لا کھ کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ہنجر وال کے علا قے میں محمو د کے گھر میں چارڈاکوگھس گئے اور فیملی کو یرغمال بنا کر 3لاکھ75ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ہڈ یا رہ کے علا قہ میں قا سم کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو 2لاکھ50ہزار کی نقد ی ، طلا ئی زیو رات اور مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ ڈیفنس اے کے علا قہ میں عظیم کے گھر میں اس کی فیملی سے ڈاکو 2لاکھ 65ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔مسلم ٹا ؤ ن میں رزاق کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر ڈاکو 2لا کھ20 روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں نصیر آ با دمیں کا شف،بر کی میں جا وید کی گاڑیاں جبکہ شا د ما ن میں فیصل ،ہر بنس پو رہ میں مد ثر،ما ڈل ٹا ؤ ن میں کا شف ،پر انی انا ر کلی میں نا صر اورریس کو رس میں خا لد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔