شیخوپورہ ، قصور ، ننکانہ ، حادثات و واقعات میں 7افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی


شیخوپورہ، قصور،ننکانہ (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی ) تیز رفتار ڈمپر بے قابو ہو کر 2 موٹر سائیکلوں پر چڑھ گیا۔حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی افراد کو فرسٹ ایڈ دینے کے بعد DHQمنتقل کیاتفصیلات کے مطابق فاروق آباد کے قریب تیز رفتار ڈمپرسرگودھا سے شیخوپورہ کی طرف آرہا تھا کے گورونانک سٹاپ پر بے قابو ہو کر آگے جانے والی موٹر سائیکلوں پر چڑھ گیا جس کے نتیجہ میں کنیز فاطمہ زوجہ محمد حنیف 70سال خانقاہ ڈوگراں اورنور فاطمہ دختر محمد نواز 02 سال موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ عبدالروف ولد بشیر احمد 45 سال، مصباح زوجہ محمد نواز 40 سال خانقاہ ڈوگراں فضل حق ولد برکت 56 سال پڈیانوالہ،فاروق آباد شدید زخمی ہو گئے جن کو DHQمنتقل کیاگیا ہے۔تھانہ فیروز والہ کے علاقہ رانا ٹاؤن کے قریب بگڑئے رئیس زادوں کی گاڑی کی زد میں آکر سٹرک کنارئے جانے والے 5مزدور شدید زخمی 1راہگیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگیا،بتایا گیا ہے کہ پراڈو گاڑی نمبری جی ڈبلیو2پر سوار نامعلوم نشہ میں دھت نوجوانوں نے سڑک کنارئے جانے والے 5افراد کو کچل ڈالا جو شدید زخمی ہوگئے جبکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 24سالہ علی رضانامی نوجوان جان بحق ہوگیا،جس کے ورثاء نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم پراڈو میں سوار شرابیوں نے راہگیروں کو کچل ڈالا جس میں ہمارئے دوکزن علی رضا اوراسکا ساتھی بھی شامل ہیں جیسے ہی جی ٹی روڈ پر تیزرفتار بے قابو پراڈو گزری جس کی برق رفتاری نے راہگیروں کو کچل ڈالا جن میں سے ایک نوجوان کو پولیس کے اہلکاروں نے پکڑکر مبینہ طور پر رشوت لیکر چھوڑ دیا ،جبکہ پولیس اہلکاروں نے ملزم کو چھوڑنے اور رشوت لینے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں لیٹاں سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گدھا ریڑھی کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں 45سالہ عمر بی بی شدید زخمی ہوگئی۔
ننکانہ مانگٹانوالہ روڈ پر واقع کالی بیر سٹاپ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 27سالہ محمد آصف شدید زخمی ہوگیا۔ منڈی موڑ ننکانہ کے قریب موٹر سائیکل کے ٹائر میں پاؤں پھنس جانے کے باعث 15سالہ نعمان شدید زخمی ہوگیا علاوہ ازیں چک وٹواں سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار رکشہ کی ٹکر سے 12سالہ راہگیر محمد احمد شدید زخمی ہوگیا تمام زخمیوں کو ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔قصور کے نواح بستی قادر آباد میں گیس سلنڈر درست کرنے کے دوران ہونے والے دھماکہ میں بہن ،بھائی جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق 24سالہ علی رضا اپنے گھر کا سلنڈر درست کررہا تھا کہ اچانک گیس سلنڈر پھٹ گیا جس سے زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں علی رضا اور نزدیک گھر کا کام کاج کرنے والی اس کی 18سالہ بہن آسیہ بی بی شدید زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پتوکی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ایک خاتون جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق محمدشریف کی بیٹی نجمہ اور عبداللہ کی بیوی مبین آپس میں رشتہ دار ہیں ۔دونوں ریلوے اسٹیشن پتوکی کے قریب ریلوے لائن کراس کرنے لگیں تو اس دوران اچانک لاہور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس آگئی جس سے وہ ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں نجمہ شریف جاں بحق اور مبین بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔قصور کے نواح بھیڈیاں کلاں میں پیدل جانے والا نامعلوم شخص کار کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 32سالہ نامعلوم شخص پیدل بھیڈیاں کلاں جا رہا تھا کہ اچانک نامعلوم کار سے ٹکرا کر گر گیا۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔


حادثات

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...