افغانستان ، فورسز کے آپریشن میں 7پاکستانیوں سمیت 34دہشتگرد ہلاک ، 20زخمی

افغانستان ، فورسز کے آپریشن میں 7پاکستانیوں سمیت 34دہشتگرد ہلاک ، 20زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی)افغان سیکورٹی فورسز کے انسداد دہشت گردی آپریشن میں 7پاکستانیوں سمیت 34شدت پسند ہلاک ا ور 20زخمی ہوگئے جبکہ داعش اور طالبان کے 15جنگجو ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شامل ہوگئے ۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران افغان سیکورٹی فورسز کے انسداد ہشتگردی آپریشن کے دوران 34شدت پسند ہلاک ہوگئے جن میں 7پاکستانی بھی شامل ہیں۔بیا ن میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن صوبہ ننگرہار،کنڑ،غزنی ،لوگر،ارزگان ،فرح ،ہرات ،نمروز اور فریاب میں کیا گیا۔آپریشن کے دوران 20مسلح شدت پسند زخمی بھی ہوئے جبکہ دہشت گردوں کی 2گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا۔ مغربی صوبہ فرح میں فضائی آپریشن کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 21شدت پسند مارے گئے ۔وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی کاروائی ضلع خاک سفید میں کی گئی ۔بیان میں مزید کہا گہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 7پاکستانی بھی شامل ہیں ۔دوسری جانب مشرقی صوبہ ننگرہار میں داعش اور طالبان کے 15جنگجو ہتھیار ڈال کر امن عمل میں شامل ہوگئے ۔
افغانستان آپریشن

مزید :

علاقائی -