پیپلز پا رٹی کا بلوچستان سے انتخابی مہم کے آغاز کا با قاعدہ اعلان

پیپلز پا رٹی کا بلوچستان سے انتخابی مہم کے آغاز کا با قاعدہ اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حب(آن لائن) پیپلز پا رٹی نے بلوچستان سے انتخابی مہم کے آغاز کا با قاعدہ اعلان کر دیا چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری 19جنوری کو حب میں جلسہ عام سے خطاب کر یں گے، نو ازشریف فیملی کا چیپٹر بند اب پیپلز پا رٹی کا دور آنے والا ہے، ان خیا لا ت کا اظہا ر پیپلز پا رٹی بلو چستا ن کے صدر حا جی علی مدد جتک نے بد ھ کے روز حب آمد کے موقع پر ضلعی رابطہ آفس حب میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا رٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹو زرداری 19جنو ری کو بلو چستا ن کے سب سے بڑ ے صنعتی شہر حب میں جلسہ عام سے خطاب کرکے صوبے میں با قاعدہ الیکشن مہم اورپا رٹی کی ممبر سازی کا آغاز کر یں گے، 2018 ء انتخابات کا سال ہے وفاق اور صوبوں میں پیپلز پا رٹی کی حکو مت قائم ہو گی بلو چستا ن میں نوابوں وسرداروں نے کرپشن کی انتہاء کرکے پورے ایشیاء میں نام کمایا،اب 2023ء تک بلوچستان کا وزیراعلیٰ کوئی سردار اور نواب نہیں ہوگا، بلوچستان میں نئی حکومت بنتے اور سینیٹ الیکشن ہوتے دکھا ئی نہیں دے رہے ہیں ، بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت کا خاتمہ جیالوں اور یہاں کے غریب عوام کی بد دعاؤں کا نتیجہ ہے ، ن لیگ بلوچستان کے منحرف اراکین کی اکثریت مستقبل میں پیپلز پارٹی میں شامل ہو سکتی ہے بلوچستان میں پی پی پی کے کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
پی پی اعلان

مزید :

علاقائی -