امریکی جج نے تارکین وطن کیلئے سہولت کار پروگرام بحال کر دیا ، فیصلہ نا انصافی ہے : صدر ٹرمپ

امریکی جج نے تارکین وطن کیلئے سہولت کار پروگرام بحال کر دیا ، فیصلہ نا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے کو عارضی طور پر معطل کر دیا جس کے ذریعے بچپن میں امر یکہ آنیوالے تارکین وطن کو ملک بدر کرنے سے روک دیا گیا تھا، جبکہ فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اسے ناانصافی پر مبنی قرار دیا ہے۔ کیلیفورنیا کی ریاست کی طرف سے صدر ٹرمپ کے فیصلے کو وفاقی ڈسٹرکٹ جج ولیم السیپ کی عدالت میں چیلنج کیا گیا تھا۔ سابق صدر اوبامہ نے ’’ڈاکا‘‘ (DACA) کہلانے والے اس پروگرام کے ذریعے غیر قانو نی تارکین وطن کے تقریباً آٹھ لاکھ بچوں کو ملک بدری سے بچا لیا تھا اور انہیں اپنے آپ کو قانونی بنانے کیلئے کچھ مہلت فراہم کی تھی۔ وفاقی جج نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے ’’ڈاکا‘‘ قا نو ن کے حق میں وکلاء نے جو دلائل دئیے ہیں وہ بہت وزنی ہیں، کیونکہ اسے منسوخ کرنے کی صورت میں کم عمر ی میں آنیوالے غیر قانونی تا ر کین وطن مشکلات میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔ اٹارنی جنرل جیف سیشنز نے گزشتہ برس ستمبر میں ایک بیان میں کہا تھا سابق صدر اوبامہ نے 2012ء میں اس پروگرام کو شروع کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرس نے عدالتی فیصلے کو ’’ اشتعال انگیز‘‘ قرار دیتے ہوئے ایک بیان میں کہا اتنے بڑے مسئلے پر عدالت کی بجائے کانگریس میں غور ہونا چاہئے۔

مزید :

علاقائی -