سانحہ بلدیہ ،مرکزی ملزم زبیر چریا کی درخواست ضمانت کی سماعت 29جنوری تک ملتوی

سانحہ بلدیہ ،مرکزی ملزم زبیر چریا کی درخواست ضمانت کی سماعت 29جنوری تک ...

کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم زبیر چریا کی درخواست ضمانت کی سماعت تفتیشی افسر کی عدم پیشی کے باعث 29 جنوری تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم زبیر چریا کی جانب سے مقدمہ دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔واضح رہے کہ ملزم زبیر چریا کا وکیل تحریری جواب عدالت میں جمع کراچکے ہیں جبکہ کیس میں عبدالرحمان بھولا زبیر چریا سمیت دیگر گرفتار ہیں۔

بلدیہ ٹاؤن

مزید : علاقائی