اسلام آباد ہائیکورٹ ،لودھراں میں ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ ،لودھراں میں ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ ...

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنماجہانگیر ترین کی نا اہلی کے بعد این اے 154 لودھراں میں ضمنی الیکشن روکنے کے کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

فیصلہ محفوظ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...