چیئر مین نیب کا ریجنل بیورو ز میں بھی ہر ماہ ایک یوم عوامی شکایات سننے کا فیصلہ


اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ہدایت کی ہے ہر درخواست دہندہ کو اسکی درخوا ست کے بارے میں تحریری طورپر آگاہ اور نیب کے دفاتر میں انکی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، انہوں نے ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عو ا م کی بد عنوانی سے متعلق شکایات نیب ہیڈکوارٹرز میں خود سننے کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے گزشتہ دو ماہ میں دو کھلی کچہریوں میں شکایات نہ صرف خود سنی بلکہ مقررہ وقت سے 5 گھنٹے زیادہ وقت میں انتہائی اطمینان ، تحمل و انتہائی توجہ کیساتھ سنی جس کو عوام نے اپنے خطوط اور ذاتی طورپر ای میلز میں بے حد سراہا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے اب نیب ہیڈکوارٹرز کے علاوہ نیب کے تمام ر یجنل بیوروز میں متعلقہ ڈی جی عوام کی بد عنوانی سے متعلق شکایات 2 بجے سہ پہر 4 بجے تک ہر ماہ کی آخری جمعرات کو سنیں گے اور جو در خو ا ستیں ان کے دائر کار میں آتی ہوں گی ان کو وہ خود قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچائیں گے جبکہ دیگر درخواستیں،شکایات نیب ہیڈ کو ا ر ٹر ز کو قانون کے مطابق کارروائی کیلئے بھجوائیں گے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...