سعودی عرب میں حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملے کی مذمت کرتے ہیں ،پاکستان


آباد ( آن لائن ) پاکستان نے سعودی عرب کے شہر نجران میں حوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے اور حرمین شریفین اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے سعودی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی و حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے پانچ جنوری کوحوثی باغیوں کی جانب سے بیلسٹک میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے تاہم پاکستان نے کسی بھی جانی نقصانات سے قبل میزائل کو تباہ کرنے پر سعودی حکومت کی تعریف کی ہے۔پاکستان نے میزائل حملے میں مالی نقصان کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...