کیلی فورنیا، مٹی کے رودے گرنے سے 13افراد ہلاک ، سینکڑوں لاپتہ و زخمی

کیلیفورنیا(آئی این پی) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں طوفانی بارشوں کے بعد مٹی اور کیچڑ کے تودوں کے گرنے سے پیش آنیوالے حا د ثا ت میں13افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں لاپتہ اور زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح امریکا بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر ہے، جس کی ایک مثال ریاست کیلی فورنیا میں خشک سالی اور شدید گرمی کے باعث جنگل میں لگنے والی امریکی تاریخ کی خوفناک ترین آگ اور اس کے کچھ ہی دنوں بعد شدید بارشیں ہیں۔کیلی فورنیا کا علاقہ سانتا باربرا شدید گرمی کے بعد ہونیوالی شدید بارشوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ جہاں اب تک 13افراد کی ہلاکتوں کے علاوہ 20کے افراد زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 4کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔سیلاب اور کیچڑ کے سبب ساحلی ریل لائن 50کلومیٹر تک بند ہے، ماہرین کا کہنا ہے بارش کیساتھ مٹی کے تودے اسی علاقے میں آئے ہیں جہاں گزشتہ ماہ جنگل کی آگ سے تباہی ہوئی تھی۔سانتا باربرا کانٹی کی ترجمان امبر اینڈ رسن کا کہنا ہے درجنوں لوگ سمندر اور جنگل کے درمیان محصور ہوکر رہ گئے ہیں، جن کی تلاش کیلئے سراغ رساں کتوں، ہیلی کاپٹرز اور دیگر ذر ا ئع استعمال کئے جارہے ہیں۔دوسری جانب طوفانی بارشوں کے باعث واشنگٹن ڈی سی ،نیویارک سٹی ، بالٹی مور، فلاڈیلفیا اور بوسٹن سمیت کئی شہروں میں نظام زندگی درہم برہم ہے، ہزاروں پروازیں تاخیر کا شکار اور سیکڑوں منسوخ کردی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ موسمیات نے روا ں ہفتے کے آ خر میں وسط مغربی و شمال مشرقی ریاستوں میں نئے سمندری طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے جبکہ شدید بارشوں کا بھی امکا ن ظاہر کیا گیا ہے۔
مٹی تودے

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...