خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری صوبائی حکومت ہے

خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری صوبائی حکومت ہے

اسلام آباد (این این آئی)وزیرمملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے ملکی تاریخ میں ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی ہے۔عمران خان کی تبدیلی کدھر ہے،حقیقی تبدیلی نواز شریف لے آئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے8.5 سو میگاواٹ بجلی کے منصوبے مکمل اور4ہزارہ میگا واٹ کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔رواں ماہ ضلع مانسہرہ میں 220کے وی گرڈ سٹیشن کا افتتاح کردیا جائے گا۔ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلا ع میں 220کے وی کے گرڈ سٹیشن بنائے جائیں گے۔31مارچ تک ٹرانسمیشن لائنزکو 200فیصد ٹھیک کردیا جائے گا۔ایبٹ آباد ، لو ر ہ ، خا نپو ر،مانسہرہ اورتورغر میں 220کے وی کے نئے گرڈ سٹیش بنائے جائیں گے۔خیبرپختونخوا میں بجلی کے شارٹ فال کی ذمہ داری تحریک انصا ف کی صوبائی حکومت ہے۔کے پی حکومت کے صوبائی وزراء عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے عیاشیاں کررہے ہیں۔صوبائی حکومت بتائے ہزارہ کے عوام کا کون سا بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے ۔وہ بدھ کو گرڈ سٹیشن ایبٹ آباد میں کھلی کچہری میں عوامی مسائل سننے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔انہوں نے کھلی کچہری میں عوامی مسائل سننے کے بعد متعلقہ حکام کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں، اس موقع پر انکا مزید کہنا تھا صوبائی حکومت نے بجلی کے بڑے چار منصوبوں کیلئے چار سال اراضی فراہم نہیں کی،اگر بروقت اراضی فراہم کردی جاتی تو آج کے پی کے میں لوڈشیڈنگ ختم ہوجاتی ۔خیبرپختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار تحریک انصاف کی صوبائی حکو مت ہے جس نے عوام میں نفرت کے بیج بونے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ نواز شریف نے ہزارہ کے عوام کو موٹروے کا تحفہ دے کر ثابت کیا قائد عوام ہزارہ کے عوام سے محبت کرتے ہیں۔غریب ،کسان ،مزدور اورعام آدمی موٹروے سے فائدہ اٹھائے گا۔

عابد شیر علی

مزید : علاقائی