افغان سفیر سے بھارتی ہپائی کمشنر اجے بساریہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

افغان سفیر سے بھارتی ہپائی کمشنر اجے بساریہ کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں افغانستان کے سفیر عمر زاخیلوال نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے تعلقات افغانستا ن پرمثبت اثرات مرتب کریں گے ۔ افغان سفیر نے ان خیالات کا اظہار اسلام اباد میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ افغان سفیر نے اپنے ٹویٹر پر کہا کہ انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری میں کامیابی کیلئے نئے بھارتی سفیر کی کوششوں کیلئے نیک تمناؤں کی توقع ظاہر کی۔ عمر زاخیلوال نے کہا کہ انہیں بھارتی ہائی کمشنر کی پرامید ہونے پر حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین اچھے تعلقات کی وجہ سے افغانستان کیلئے مثبت نتائج ثابت ہونگے۔
افغان سفیر ،بھارتی ہائی کمشنر

مزید :

علاقائی -