کراچی، اے ٹی ایم میں اسکمنگ مشین لگاتے 2چینی باشندے گرفتار


کراچی(این این آئی)پولیس نے کراچی کے علاقے صدر میں اے ٹی ایم میں اسکمنگ مشین لگاتے ہوئے دو چینی باشندوں کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کرلیاہے ۔پولیس کے مطابق صدر کی مصروف علاقے زینب مارکیٹ میں واقع نجی بینک کے اے ٹی ایم میں چینی شہریوں کی مشکو ک سرگرمیوں پر شہریوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا ۔ شہر ی نے پولیس کو بتایا کہ مذکورہ چینی باشندے کو پہلے بھی اسی اے ٹی ایم میں مشکوک سرگرمی کرتے دیکھا گیا تھا، مقامی تھانے آرٹلری پولیس کے مطابق زیر حراست چینی باشندوں کو ایس پی صدر توقیر نعیم کے دفتر منتقل کردیا گیاہے۔اس ضمن میں ایس ایس پی ساؤتھ جاویداکبر ریا ض نے بتایا گرفتار ملزمان اے ٹی ایم فراڈ کیس میں ملوث ہیں جو بدھ کو اسکمنگ مشینیں اتارنے آئے تھے جنہیں رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے اسکمنگ مشینیں برآمد کرلی گئی ہیں۔واضح رہے ایک ماہ قبل کراچی کے شاپنگ سینٹر میں چینی باشندے کو اے ٹی ایم میں اسکمنگ ڈیوائس نصب کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا تھا۔
چینی باشندے

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...