عام انتخابات سے پہلے کیا ہونے جا رہا ہے ؟ تخت لاہور کو جلد اندازہ ہو جائیگا : خورشید شاہ

فیصل آباد (این این آئی ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے کیاہونے جارہاہے ؟آنیوالے دنوں میں تخت لاہورکے شاہی خاندان کواندازہ ہوجائیگا،سیاسی پارہ سوانیزے پرپہنچ گیا،پنجاب حکومت طاہرالقادری کے احتجاج سے کیسے نمٹے گی ؟۔نوازشریف قومی اداروں کودھمکیاں دینابندکریں، پنجاب میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت نے عام آدمی کاجینامحال کرکے رکھ دیاہے۔ فیصل آباد میں ہزاوروں پاور لومز بند ہونے سے لاکھوں مزدورں کے گھروں پر فاقوں کا راج ہے ۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اعجاز چودھری کی رہائشگاہ پر مقامی رہنما ؤں اور دیگرعہدیداران سے مشاورتی اجلاس میں گفتگوکے دوران کیا ۔خورشید شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت اپنی چار سال سے زائد بدترین گورننس کا ذمہ اداروں پر ڈال کر لوگوں کی ہمدردیاں سمیٹنے کی ناکام کوشش کررہی ہے جبکہ پورا پاکستان جانتا ہے کہ انہوں نے ملک کی ترقی سے زیادہ اپنی ترقی کو سنجیدگی سے لیااور نااہل نواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار ضرورت سے زیادہ جائیداد بنانے اور مریم نواز کا شوہر صفدر اعوان 3ارب کے ٹھیکوں میں غبن کی وجہ سے نیب کورٹ میں پیش ہورہے ہیں۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...