عام انتخابات میں حیران کن نتائج دیں گے ،یو سف گیلانی

عام انتخابات میں حیران کن نتائج دیں گے ،یو سف گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(این این آئی)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں حیران کن نتائج دیکرعوام کوسرپرائزدیگی ٗجوحکومت اپنے پورے دوراقتدارمیں پارلیمنٹ میں کورم پورانہیں کرسکتی وہ حکومت کرنیکاحق بھی نہیں رکھتی ٗ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ کسان دوست پالیسیاں بنائیں موجودہ حکومت کسان دشمن پالیسیوں پرعمل پیراہے۔وہ لڈن میں عظیم خان دولتانہ کی چھٹی برسی پرصحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ۔اس موقع پر مخدوم احمد محمود، نتاشہ دولتانہ،خواجہ رضوان عالم،خواجہ پیرغلام قطب الدین،فرح خان،میاں زاہدممتازدولتانہ ودیگربھی موجودتھے ۔یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آئین قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ہرمحاذپرعوام کے مفادکی جنگ لڑی ہے مجھے خط نہ لکھنے کے سبب نااہل کردیا گیا مگر ہم نے کوئی واویلا نہیں کیا ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کونہیں بلکہ جمہوریت کا ساتھ دیکر ملک کو مارشل لاء سے بچایا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف ملنا چا ہئے ۔پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر جنوبی پنجاب کی محرومیاں ختم کرنے کیلئے نیا صوبہ بنائے گی تمام پارٹیاں آئندہ الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے بیٹھ کرلائحہ عمل تیار کریں ۔برسی میں خواجہ غلام فرید آف گڑھی شاہی ٗلیگی ایم این اے تہمینہ دولتانہ ٗضلعی ناظم پیرغلام محی الدین چشتی کے علاوہ عوام کی بہت بڑی تعدادموجودتھی۔
یوسف گیلانی

مزید :

علاقائی -