کراچی ، 476میں سے صرف 6شادی ہال رجسٹرڈ ، متعدد کو مسمار کر دیا

کراچی ، 476میں سے صرف 6شادی ہال رجسٹرڈ ، متعدد کو مسمار کر دیا

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں غیر قانونی شادی ہالز کی بھرمار ہے اور476 میں سے صرف 6 ہال ہی رجسٹرڈ ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے شہر میں بیشتر شادی ہالز کو غیر رجسٹرڈ قرار دے دیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کے حکم پر کراچی میں غیر قانونی شادی ہالز کے خلاف کے ڈی اے کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک کئی شادی ہالز کو مسمار کیا جاچکا ہے۔جیونیوز کیمطابق کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی نے شہر میں بیشتر شادی ہالز کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی کے مطابق کراچی میں 476 شادی ہالز میں سے صرف 6 ہالز رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 2 درجن سے زائد ہالز گلستان جوہر بلاک میں قائم ہیں۔ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ شادی ہالز سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کاسہارا لے رہے ہیں لیکن ان تمام غیر قانونی ہالز کو گرادیا جائے گا۔

شادی ہال

مزید : علاقائی