شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ ...

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔ سندھ ہائی کورٹ میں رکن سندھ اسمبلی شرجیل انعام میمن کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں شرجیل انعام کے وکیل نے پیش ہوکر مہلت کی استدعا کی۔عدالت نے شرجیل انعام کے وکیل کی مہلت کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے درخواست پر مزید کارروائی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

شرجیل

مزید : علاقائی